APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا اسیر حریت رہنما مشتاق الاسلام کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے آج ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا۔ مجلس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں اسیر حریت رہنما مشتاق الاسلام کے بہنوئی کی وفات پر غمزدہ لواحقین کیساتھ اظہارِ تعزیت کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنوینر غلام محمد صفی کی زیرِ صدارت دعائیہ مجلس میں مرحوم کے درجات کی بلندی، اسیر رہنما مشتاق السلام سمیت تمام علیل اسیر رہنمائوں کی صحت یابی، شہدائے کشمیر اور شہدائے پاکستان کے ایصال ثواب اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادکے لیے خصوصی دعاء کی گئی۔ غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنماں نے اس موقع پر مشتاق السلام اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حریت قیاد ت اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ حریت رہنماں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مشتاق السلام سمیت کئی کشمیری حریت رہنما طویل عرصے سے بھارتی جیلوں میں قید ہیں اور قید و بند کی صعوبتوں کے باعث ان کی صحت شدید متاثر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ِ خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیری قیادت کو قید رکھنا بنیادی انسانی حقوق، بین الاقوامی انسانی قانون اور جمہوری اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے برسہابرس سے قید حریت رہنمائوں کی گرتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی اور مسلسل ذہنی و جسمانی تشدد نے کئی قیدیوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ حریت رہنماں نے اقوام متحدہ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں، بین الاقوامی ریڈ کراس، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور اپیل کی کہ وہ نظر بند تمام حریت رہنماں اور کارکنوں کی حالتِ زار کا فوری نوٹس لیں اور ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
تقریب میں سینئرحریت رہنما محمد فاروق رحمانی ،محمود احمد ساغر، سید یوسف نسیم ،میر طاہر مسعود ،ایڈوکٹ پرویز احمد ، الطاف حسین وانی ، شمیم شال، محمد الطاف بٹ ،،شیخ عبد المتین ،شیخ محمد یعقوب ،جاوید بٹ ،نثار مرزا ،اعجازرحمانی ،راجہ شاہین ،حاجی محمد سلطان ، زاہد اشرف ، چوہدری شاہین ،میاں مظفر،زاہد صفی،امتیاز وانی،شیخ عبد الماجد ،نذیر کرناہی، عدیل مشتاق ،محمد اشرف ڈار ،مشتاق احمد بٹ اور دیگر شریک تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button