بھارت

بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر ہزیت کا سامنا، نام نہاد وشواگرو کی حقیقت بے نقاب

مودی نے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے: راہول گاندھی

نئی دہلی: امریکہ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بحیرہ عمان میں بھارتی آئل ٹینکرکی تباہی پرمذمت کے خواہش مند بھارت کو امریکہ نے ایک بار پھر دھمکی دے دی ہے۔ عالمی جریدے” بلوم برگ“ کے مطابق بھارت کے احتجاج کے باوجود امریکہ نے آبنائے ہرمز کی بندش پراپنے موقف کا بھر پور دفاع کیا ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکی فوج کا حکم ماننا پڑے گا۔ آبنائے ہرمزمیں خلاف ورزی پر بھارتی بحریہ کے جہاز پرامریکی حملے میں 3افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھارتی حکومت کی ناکامی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک کا وزیراعظم نااہل ، کمزور اور کمپرومائز ہو تو ملک کی ایسے ہی ہزیمت ہوتی ہے۔ بھارتی اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی نے کہا کہ مودی نے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button