مقبوضہ جموں و کشمیر
گاندر بل : پن بجلی کی نہر میں خاتون سمیت دو افراد ڈوب گئے
خاتون کی لاش برآمد ، دوسرے کی تلاش جاری
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع گاندربل کے علاقے کنگن میںپن بجلی کی نہر میں ایک خاتون سمیت دو افراد ڈوب گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد نہر سے 21 سالہ عورت کی لاش برآمد کر لی جبکہ ڈوبنے والے دوسرے شخص کی تلاش آخری اطلاعات تک جاری تھی۔







