مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری: بھارتی فورسز کا آپریشن 26ویں روز بھی جاری

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن آج مسلسل 26ویں روز بھی جاری ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیر املٹری فورسز نے یہ آپریشن 23مئی کو شروع کیا ۔ آپریشن میں پیرا ملٹری کمانڈوز اور بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم بدنام زمانہ ملیشیا ویلج ڈیفنٹس گارڈز بھی حصہ لے ہیں۔ آپریشن میں ہیلی کاپٹر، ڈرونز، سراغ رساں کتے میں شامل ہیں۔ بھارتی فوج کا دعوی ٰ ہے کہ وسیع جنگل میں متعدد عسکریت پسند موجود ہیں تاہم 26روز گزرنے کے باوجود قابض فورسز انکا سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔طویل آپریشن کی وجہ سے مقامی لوگ جن میں زیادہ ترمسلمان ہیں، سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔ بھارتی فورسز اہلکار بار بار گھروںکی تلاشی لے رہیں اور خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔




.webp)


