APHC-AJK

اسلام آباد : مختلف وفود کا حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کا دورہ

اسلام آباد: جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کے وفد نے جنرل سیکرٹری راجہ پرویز احمد کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے دفتر کا دورہ کیا۔ وفد میں سردار محمد اقبال یوسف، راجہ محمد زرین خان، پیرزادہ مشتاق احمد اور کشمیر میڈیا انچارج لعل خان بھی شامل تھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس موقع پر کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ غلام محمد صفی نے کہا کہ پاکستان گزشتہ سات دہائیوں سے مسئلہ کشمیر کو ہر سفارتی اور بین الاقوامی فورم پر اجاگر کرتا آ رہا ہے اور کشمیری عوام اس مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جانا ضروری ہے، جبکہ کشمیر کاز کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت اور بھارت کی جابرانہ پالیسیوں کے درمیان واضح فرق کو نظر انداز کرنا ہرگز درست نہیں ہے۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل اور وفد کے دیگر ارکان نے کہا کہ حریت کانفرنس مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا نمائندہ فورم ہے، جو ہمیشہ سے کشمیری عوام کی آواز کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کو آزاد جموں وکشمیر میں پائے جانے والے تناﺅ کے خاتمے کے لیے بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر حریت کشمیر آزاد کشمیر شاخ کے رہنما شیخ محمد یعقوب ،چوہدری شاہین ،جاوید اقبال بٹ ، ،حاجی محمد سلطان ،زاہد صفی،, زاہد مجتبیٰ اور امتیاز وانی بھی موجود تھے۔

دریں اثنا جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن سیل کے وفود نے بھی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کا دورہ کیا اور حریت کانفرنس کی نو منتخب قیادت کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور تحریکِ آزادی کو مزید فعال و توانا بنانے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی دگرگوں صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی گئی۔

وفد میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے نائب امیر راجہ فاضل تبسم اور صدر ضلع اسلام آباد عطائ الرحمن چوہان، ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل راجہ خان افسر خان اور انچارج میڈیا سردار نجیب الغفور خان شامل تھے۔ غلام محمد صفی نے وفود کی آمد پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button