راجوری میں بھارتی فورسز کا آپریشن مسلسل 31ویں روز بھی جاری

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع رجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج مسلسل 31 ویں روز بھی جاری ہے جہاں مقامی لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے گھمبیر موگلہ اور دیگر علاقوں میںبھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز ، پیرا کمانڈوز اور ویلج ڈیفنس گارڈز کی مشترکہ کارروئی23مئی سے جاری ہے جنہیں ہیلی کاپٹروں، ڈرونز اور سراغ رساںکتوں کی مدد س بھی حاصل ہے۔بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران نے بھی کئی بار گمبھیر موگلہ کا دورہ کرکے فوجی آپریشن کا جائزہ لیا اور آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں سے بات چیت کی۔فوجیوں کی طرف سے لوگوں کو ہراساں کرنے اور گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فوجی محاصرے کے دوران سینکڑوں مقامی باشندوں کو جن میں زیادہ تر مسلمان تھے، بھارتی فورسز نے پوچھ گچھ کے نام پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔میڈیا اور دیگر مقامی لوگوں کو آپریشن اور محاصرے والے علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ فورسز نے علاقے کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے اور آس پاس کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا عمل تیز کر دیا ہے جس سے پورا علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کررہا ہے۔






