APHC

میرواعظ عمر فاروق کا حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کو شاندار خراجِ عقیدت

سرینگر :غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے شہدائے کربلا، بالخصوص نواس رسول حضرت امام حسین کو اسلام کے بنیادی اصولوں کی سربلندی کے لیے دی جانے والی بے مثال قربانی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں جاری ایک بیان میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین نے ظلم، جبر، ناانصافی اور باطل قوتوں کے سامنے سر جھکانے سے انکار کرکے پوری انسانیت کے لیے جرات، استقامت اور حق گوئی کی ایک دائمی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کربلا اسلامی اور انسانی تاریخ کا ایک ایسا روشن باب ہے جو ہر دور میں انسانوں کو قربانی، صبر، عدل اور اخلاقی ذمہ داری کا درس دیتا رہے گا۔
دریں اثنا میرواعظ عمر فاروق میرواعظین کی صدیوں پر محیط روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 10محرم الحرام 1448 ہجری، بمطابق 26جون بروز جمعہ، آستانِ عالیہ عالم صاحب، ناروارہ سرینگر میں یومِ عاشورہ کے موقع پر خصوصی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر میرواعظ عمر فاروق حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ اجتماعی دعا کی قیادت بھی کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button