بھارت

چنڈی گڑھ : کسان تنظیموں کا بھارت امریکہ مجوزہ تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج کا اعلان

چنڈی گڑھ :  بھارت میں کسان اور مزدور تنظیموں نے مجوزہ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چنڈی گڑھ میں منعقدہ اجلاس میں مختلف کسان اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور مجوزہ بھارت امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ۔اجلاس میں ہریانہ، پنجاب، راجستھان، مہاراشٹر، کیرالہ، اوڈیشہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور دیگرریاستوں سے ایس کے ایم ،اے کے ایم ایم ، آزاد کسان مورچہ، کسان مزدور سنگھرش مورچہ ہریانہ، راشٹریہ کسان مہاسنگھ اور آل انڈیا ایم ایس پی مورچہ کے لیڈروں نے شرکت کی ۔اجلاس کے بعد کسان لیڈران گرنام سنگھ چڈونی، بلبیر سنگھ راجیوال، وی ایم۔ سنگھ، سرون سنگھ پنڈھر، گرجا نند، سرجیت سنگھ پھول اورکاکا سنگھ کوڈرا اور دیگر نے کہا کہ تمام تنظیموں نے متفقہ طور پر بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف بڑے پیمانے پر مشترکہ جدوجہد شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بھارتی کسانوں، مویشی پالنے والوں، مزدوروں اور عام عوام کے مفادات کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پرجمع ہو کر اس جنگ کو بھرپور طریقے سے لڑیں گی۔مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کرنے کے لیے، یکم جولائی کو کسان بھون، سیکٹر 35اے،چنڈی گڑھ میں شرکت کرنے والے فورمز اور تنظیموں میں سے ہر ایک کے پانچ اہم نمائندوں کی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس میٹنگ میں بھارت -امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف مشترکہجدوجہد کے لیے تفصیلی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔میٹنگ میں موجود رہنمائوں نے واضح طور پر کہا کہ ملک کی زراعت، مویشی پروری، روزگار اورغذائی تحفظ سے متعلق مسائل پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گااورخبردار کیاکہ اگرمودی حکومت نے کسانوں اور مزدوروں کے تحفظات کو نظر انداز کیا تو متحدہ محاذ ملک گیر تحریک چلانے پر مجبور ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button