بھارت : ”سی پی آئی ”بی جے پی حکومت کے خلاف 6اگست سے ملک گیر مہم چلائے گی

نئی دلی: کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) 6اگست سے 15اگست تک بی جے پی حکومت کیخلاف ملک گیر سیاسی تحریک چلائے گی۔ تحریک کامقصد دستور، جمہوریت اور وفاقی ڈھانچہ کو لاحق خطرات کے خلاف عوام کو اکھٹا کرنااور غربت، بے روزگار اوردیگر مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ”سی پی آئی ”کے جنرل سیکرٹری ڈی راجہ نے نئی دلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مہم کے تحت دیہاتوں ، شہروں اور قصبوں میں مارچ کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ علاوہ ازیں کنونشن اور جلسے منعقد بھی کیے جائیں گے۔ بے روز گاری ، مہنگائی ، دیہی علاقوں کے ناگفتہ بہ حالات ، تعلیم اور انتخابی اصلاھات جسے مسائل اٹھائیں جائیں گے گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی صورتحال بڑی تکلیف دہ ہے اور معاشی ، سماجی ، ثقافتی اور دیگر بحرانوں میں گھیرا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ لازمی ہے کہ ہم عوام تک پہنچیں اور انہیں جمہوریت ، دستور کے دفاع کیلئے حرکت میں لائیں ۔ ڈ ی راجہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ناقص پالیسیوں نے معاشی مشکلات بڑھا دی ہیں ، اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے ہیں جبکہ لوگوں کی قوت خرید کم ہورہی ہے ، مودی کے بلند بانگ دعوئوں کے باوجود معیشت کی حالت خراب ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ریاستوں کے اختیارات کو کمزور کر رہی ہے ۔
انہوںنے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سڑکوں پر نکلیں اور حوحکومت کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاج کریں۔ ڈی راجہ نے کہاکہ دارلحکومت نئی دلی میں یکم ستمبر کو ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیاجائیگا۔






