مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج کا جے سی او کنٹرول لائن پر گشت کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر معمول کے گشت کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہو گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوج کی ایک پارٹی جہان گر کے فارورڈعلاقے میں گشت کر رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس سے جے سی او زخمی ہو گیا۔زخمی اہلکار کی شناخت 14آسام رجمنٹ کے نائب صوبیدار ہتیشور گوگوئی کے طور پر ہوئی ہے۔دھماکے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا،جہاں سے اسے کمانڈ ہسپتال اودھمپوربھجوادیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button