بھارت فرانس سے مزید 31رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا، مجموعی تعداد145ہوجائے گا

نئی دہلی:معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے باوجودبھارت کا جنگی جنون رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا اوروہ فرانس سے مزید 31 رافیل طیارے خریدے گا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اگر یہ معاہدہ حتمی ہو گیا تو بھارت کے آرڈر کردہ رافیل طیاروں کی کل تعداد 145 ہو جائے گی۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارت فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کے آرڈرز بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پہلے سے موجود ایم آرایف اے پروگرام کے تحت 114طیارے خریدنے کی منظوری دی گئی تھی اور اب بھارت نے 31 کیریئر بیسڈ لڑاکا طیارے خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریلائنس ڈیفنس اور ہندوستان ایروانٹکس لمیٹڈ پروڈکشن رافیل لڑاکا طیاروں کے فریم بھارت میں تیار کریں گے، فرانس بعض اجزا اور جدید AASM ہتھیار بنانے کے حقوق بھی دے رہا ہے۔اگر یہ معاہدہ حتمی ہو گیا تو بھارت کے آرڈر کردہ رافیل طیاروں کی کل تعداد 145 ہو جائے گی۔اس سے پہلے 2016 میں بھارت نے 36 طیارے خریدنے کے لیے فرانس کے ساتھ بین الحکومتی معاہدہ کیا تھا، جس کی مالیت 7.87 ارب یورو تھی اور پوری شپمنٹ کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے۔








