مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے مظالم کو چھپانے کے لیے دہشت گردی کا راگ الاپ رہا ہے

نئی دہلی :بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے وحشیانہ مظالم سے بین الاقوامی اور ملکی توجہ ہٹانے کے لئے مزید 23 افراد کوکالے قانون غیر قانونی سرگرمیوں روک تھام کے ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت دہشت گرد قراردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام دہشت گردی کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کی ”زیرو ٹالرنس“ کی پالیسی کا حصہ ہے۔تاہم تجزیہ کار اور مبصرین اس اقدام کو ایک وقتی پروپیگنڈا کے طور پر دیکھتے ہیں۔راجوری اور شوپیاں میں بھارتی فورسز کی طویل فوجی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تنقید کے بعد بھارت اپنے قبضے اور ریاستی جبر کو جواز فراہم کرنے کے لیے کشمیریوں کی مزاحمت کو دہشت گردی قراردینے کے اپنے پرانے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔اس اقدام سے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کو اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیاں لگانے کا موقع ملے گا لیکن اسے انسداد دہشت گردی کی حقیقی کوشش کے بجائے ایک سیاسی چال کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button