بھارت

”بی جے پی” دو تہائی اکثریت حاصل کر کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے، کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسوں اجلاس کے دوران ”انڈیا اتحاد” کی حلیف جماعتوں کے ساتھ ملکر الیکشن کمیشن کے طریقہ کار ، خصوصی تفصیلی نظر ثانی ( ایس آئی آر) ،خارجہ پالیسی ،قومی سلامتی ،چین ، امریکہ سے جڑے تجارتی مسائل ، حد بندی ، ایک ملک ایک الیکشن ، بدعنوانی کے الزامات اور جمہوری اداروں کے کام کاج سمیت عوامی مفاد کے مختلف امور پر حکومت سے جواب مانگا جائے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جئے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی صرف مانسون اجلاس کی حکمت عملی پر کام نہیں کر رہی ہے بلکہ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے۔ ریاستوں میں تنظیمی اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے اور کانگریس اپنی تنظیم کو مضبوط کرنے کے علاوہ انڈیا اتحاد کی حلیف جماعتوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے اندر حکومت کو مختلف امور پر گھیرنے کی حکمت عملی بنا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ طریقہ سے کام نہیں کر رہا ہے اور بڑی تعداد میں ووٹروں کے نام فہرست سے بٹائے جارہے ہیں۔ جئے رام رمیشن نے کہا کہ بی جے پی دراصل دو تہائی اکثریت حاصل کر کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے اور سماجی انصاف اور ریزرویشن کے نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button