World

جنیوا:کشمیری مندوبین ک امقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پراظہارتشویش

عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

جنیوا: کشمیری مندوبین نے جنیوا میں جاری حقوق کونسل کے 63ویں اجلاس کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی انتہائی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کشمیری مندوبین شمیم شال، مہرالنسا، ڈاکٹر شگفتہ اشرف اور ڈاکٹر سجاد خان نے پنے الگ الگ بیانات میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عالمی توجہ، نگرانی اور عملی اقدامات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی مزید موثربنانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی غیر جانب دارانہ تحقیقات پر زور دیا۔ کشمیر ی مندوبین نے ہائی کمشنر پر یہ بھی زور دیا کہ وہ قانونی تقاضوں اور منصفانہ عدالتی عمل کو یقینی بنائے، عدالتی ہراسانی کا سلسلہ ختم کرنے اور ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔کشمیری مندوبین نے انسانی حقوق کے محافظوں اور سیاسی کارکنوں کو ہراساں اور خوف زدہ کیے جانے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق اور سیاسی اظہارِ رائے سے وابستہ افراد کے منصفانہ عدالتی عمل کے حق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے معروف کشمیری مزاحمتی رہنما یاسین ملک کے معاملے کا حوالہ بھی دیا، جنہوں نے حال ہی میں ایک حلف نامہ میں اپنے اوپرلگائے جانے الزامات سے انکار کیا۔
انہوں نے انسانی حقوق کے کارکنوں، بالخصوص خرم پرویز اور دیگر افراد کو درپیش مسلسل نگرانی اور پابندیوں کی بھی شدید مذمت کی۔ کشمیری وفد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 63ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اس وقت جنیوا میں موجود ہ ہے۔وفد کی قیادت کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی کر رہے ہیں۔KMS-06/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button