بھارت

مغربی بنگال:انتہا پسندہندوؤں کاچرچ پر حملہ، متعدد صلیبیں تباہ

کولکتہ:بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرحکومت ریاست مغربی بنگال میں ہندوتوا بلوائیوں نے حملہ کر کے ایک چرچ کو مسمار کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا بلوائیوں نے ریاست کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے علاقےسبھاش گرام میں زیر تعمیر ایک چرچ پر حملہ کیا اور اسے "جے شری رام” اور "ہندو ہندو بھائی بھائی” جیسے نعرے لگاتے ہوئے مسمار کر دیا۔انہوں نے وہاں نصب متعدد صلیبوں کو بھی تباہ کردیا۔ اسی طرح کے نعرے بی جے پی، آر ایس ایس اور دیگر سنگھ گروپوں نے اتر پردیش میں بابری مسجد کومسمار کرتے ہوئے بھی لگائے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button