مقبوضہ جموں و کشمیر

دارالخیر میرواعظ منزل نے سرینگر میں آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں دارالخیر میرواعظ منزل نے سرینگرمیں احمد کدل کے علاقے رحمانیہ کالونی میں آتشزدگی سے متاثرہ خاندان کو ضروری امداد فراہم کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حاجی محمد الطاف بٹ کی قیادت میں ایک وفد متاثرہ خاندانوں سے ملا اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے امدادی سامان تقسیم کیا۔ تنظیم نے انسانی خدمت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مخیر حضرات کے تعاون سے قدرتی آفات اور بحرانوں سے متاثرہ لوگوں کو بلا لحاظ مذہب و ملت امداد فراہم کر رہی ہے، ۔ تنظیم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ضرورت مند اور پریشان حال خاندانوں کے لیے اس کے امدادی اقدامات کی حمایت جاری رکھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button