مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں و کشمیر : سڑک کے حادثے میں چار سیاح زخمی
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے بارسو اونتی پورہ میں سڑک کے ایک حادثے میں چار سیاح زخمی ہوگئے جن کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاح جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے، اسے بارسو کے مقام پر ایک نامعلوم ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارتمام افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پامپور لے جایا گیا اور بعد میں مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ تمام زخمی کیرالہ کے رہنے والے ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔





