بھارت

مودی سرکار کی معاشی پالیسیوں کو دھچکا،غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی بانڈ مارکیٹ سے انخلا جاری

نئی دلی:مودی کی بھارتی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی منڈیوں سے تیزی سے انخلا جاری ہے ۔
معاشی ترقی کے مودی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔مودی کی ناقص معاشی حکمت عملی سے مایوس عالمی سرمایہ کاروں کا بھارت پراعتماد ختم ہورہا ہے ۔عالمی سرمایہ کار بھارتی بانڈ مارکیٹ سے تیزی سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں ۔ بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار محفوظ اور بہتر منافع کیلئے بھارتی سرکاری بانڈز سے رقم نکال کر ترقی یافتہ ممالک میں منتقل کر رہے ہیں۔اگست سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کار 987کروڑ روپے کے بھارتی بانڈز فروخت کر چکے ہیں۔ بلومبرگ کی جانب سے بھارتی مقامی قرضوں کوعالمی منڈیوں کے اشارے میں شامل نہ کرنے سے بھارتی سرمایہ کاری کو بڑا دھچکا لگاہے۔بھارت میں شرح منافع کے فرق کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں بھارتی منڈی سے بھاگ رہے ہیں۔بھارتی صحافی ابھینو تریویدی کا کہنا ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کیلئے کم منافع، بلند مالیت، کمزور کرنسی اور زیادہ ٹیکس بھارتی منڈی میں سرمایہ کاری کا رجحان کم کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button