بھارت

بھارت، پولیس کی حراست میں باپ بیٹے کی ہلاکت پر 9اہلکاروں کو موت کی سزا

نئی دلی:بھارت میں حراست کے دوران باپ بیٹے کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 9پولیس اہلکاروں کو موت کی سزا سنا دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 2020میں جنوبی ریاست تامل ناڈو میں پیش آنے والے واقعے کے دوران 58سالہ پی جے یاراج اور ان کے 38سالہ بیٹے بینکس کو کورونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں پر الزام تھا کہ انہوں نے موبائل فون کی دکان مقررہ اوقات کے بعد کھلی رکھی۔عدالت کے مطابق پولیس نے حراست کے دوران دونوں باپ بیٹے کو برہنہ کر کے ایک دوسرے کے سامنے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا ، جس کے باعث چند روز بعد جیل میں ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔جج نے ریمارکس دیے کہ یہ اختیارات کا کھلا ناجائز استعمال تھا اور پولیس اہلکاروں نے یہ کارروائی قتل کی نیت سے کی۔ مقدمے میں مجموعی طور پر 10پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیاتھا، تاہم ایک ملزم 2020میں ہی کورونا کے باعث ہلاک ہو گیا تھا ، جبکہ باقی 9کو گزشتہ ماہ قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور اب انہیں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ مجرم اہلکاروں کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔واقعے کے بعد ریاست بھر میں شدید احتجاج دیکھنے میں آیا تھا جبکہ اپوزیشن رہنما راہل گاندھی اور بھارتی کرکٹر شیکھر دھون سمیت کئی اہم شخصیات نے سوشل میڈیا پر متاثرہ خاندان کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا تھا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button