مقبوضہ جموں وکشمیر:ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت دونوجوانوں کی نظربندی کو برقرار رکھا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو کشمیری نوجوانوں کی نظر بندی کو برقرار رکھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر پر مشتمل بینچ نے اویس منیر بٹ اور محمد شفیع نائیکو پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ سے متعلق احکامات کو برقرار رکھا۔ اویس منیربٹ کو ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے 5 اکتوبر 2024 کو اورمحمد شفیع نائیکو کو ضلع مجسٹریٹ کپواڑہ نے 14 جولائی 2025 کو نظربند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔دونوں کے خلاف کوئی ثبوت نہ ہونے کے باوجود یہ کہہ کر رہا نہیں کیا گیا کہ دونوں کے خلاف نظر بندی کے احکامات میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں ہے اور ان کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔ تاہم عدالت نے زاہد احمد میر کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کی۔







