مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ میں سیلاب،مٹی کے تودے گرنے سے 4 افراد جاں بحق ، کئی لاپتہ

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں اتوار کی صبح موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم چار افراد جاں بحق اورکئی لاپتہ ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ تمام ہلاکتیں سب سے زیادہ متاثرہ علاقے تحصیل سرنکوٹ سے ہوئی ہیں جہاں امدادی ٹیمیں بھیجی گئیں اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔نون بندی گاو¿ں میں مکان گرنے سے 28 سالہ خاتون نازیہ کوثر جاں بحق ہو گئی۔ اس کے شوہر اور تین بچوں کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا۔ لوئر مرہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے مکان کے مالک محمد لطیف سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد لاپتہ ہو گئے۔مرہوٹ کے مقام پر کمسن بچی ارم نالے میں ڈوب کر جاں بحق جبکہ ڈھنڈک لتھونگ پل کے قریب نالے سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ تلاش اورامداد ی کارروائیاںجاری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button