APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنمائوں الطاف احمد بٹ، عدیل مشتاق اور عبدالمجید لون نے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الطاف احمد بٹ، عدیل مشتاق اور عبدالمجید لون نے اسلام آباد سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کشمیری عوام کی تحریکِ آزادی کو دبانے کے لیے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں مسلسل شدت لا رہی ہیں، جس کے باعث پورے مقبوضہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو خوف و دہشت ، تشدد اور ماورائے عدالت قتل کا نشانہ بنانے اور گرفتار کرنے کے لیے روزانہ گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں معمول بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھدرواہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران 30سالہ عارف حسین کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارتی فوج چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یہ سمجھتا ہے کہ ایسے جابرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو تحریکِ حق خودارادیت سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا جا سکتا ہے، لیکن بھارت کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کو عملا ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کے دعویدار بھارت کی افواج مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط اور 5 اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔حریت رہنمائوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ نے حریت قیادت کو جیلوں اور گھروں میں مسلسل نظر بند کر رکھا ہے، جبکہ پبلک سیفٹی ایکٹ سمیت دیگر کالے قوانین کے تحت ہزاروں کشمیریوں، خصوصا نوجوان غیر قانونی طور پر قیدہیں۔ یہ تمام اقدامات انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جبکہ بھارتی حکومت کشمیری عوام کو ان کے بنیادی انسانی، سیاسی اور شہری حقوق سے مسلسل محروم کر رہی ہے۔حریت رہنماں نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید حریت رہنماں اور عام کشمیری قیدیوں کی تشویشناک حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں، تمام غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دبا ڈالیں۔انہوں نے واضح کیاکہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور منصفانہ حل صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت فراہم کرنے میں مضمر ہے۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس دیرینہ تنازع کے حل کے لیے موثر اقدامات کرے تاکہ کشمیری عوام اپنی مرضی اور خواہشات کے مطابق اپنے مستقبل کا آزادانہ فیصلہ کر سکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button