لداخ

لداخ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے سابق فوجی کے بیٹے کی خودسوزی کی دھمکی

چار شہریوں کے قتل پر انصاف نہ ملنے کے خلاف احتجاج، واقعے سے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

لیہ : لداخ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے سابق فوجی تسیوانگ تھارچن کے بیٹے نے انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کی دھمکی دے دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان نے لیہ میں بی جے پی دفتر کے باہر خودسوزی کی دھمکی دی۔ یہ دھمکی 24 ستمبر 2025 کو بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار شہریوں کی ہلاکت کے خلاف دی گئی۔
نوجوان اور اس کی والدہ پولیس کی جانب سے اسے اسپتال لے جانے کی کوشش کے بعد لاپتا ہوگئے تھے۔ تاہم لیہ ایپکس باڈی کے سربراہ دورجے لکرک نے تصدیق کی کہ دونوں محفوظ ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نوجوان اور اس کے خاندان کی تصاویر، ویڈیوز اور نام سوشل میڈیا پر شیئر نہ کیے جائیں۔ ان کے مطابق اس سے خاندان کی ذہنی پریشانی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔واقعے نے لداخ میں چار شہریوں کے قتل پر انصاف کی عدم فراہمی کے خلاف بڑھتے عوامی غم و غصے کو دوبارہ اجاگر کردیا ہے۔ متاثرہ خاندان تاحال عدالتی تحقیقاتی رپورٹ کے اجرا، معاوضے اور مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button