پیپر لیگ معاملے پر فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کا وزیر اعظم کا اعلان گمراہ کن ہے، کانگریس

نئی دلی: کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے اور لوک سبھا میں قائد حز ب اختلاف راہول گاندھی نے پیپر لیگ معاملے پر فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہ اہے کہ نئے اعلانات کے بجائے جواب دہی طے کی جانی چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کھرگے اور راہول گاندھی نے کہا کہ طلباء کے مطالبات واضح ہیں کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو برطرف کر کے طلباء سے معافی مانگی جائے اور احتجاج کرنے والے طلباء پرطاقت کا وحشیانہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ وزارت تعلیم نے پہلے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے دعوی کیا تھا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) میں کوئی پیپر لیک نہیں ہوا ، حکومت نے سچائی تسلیم کرنے کے بجائے پارلیمنٹ اور ملک کے لوگوں کو گمراہ کیا اور اب جواب دہی سے بچنے کے لیے نئے اعلانات کر رہی ہے۔
دریں اثنا کانگریس کے جنرل سیکرٹری کے سی وینو گوپال نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت صرف اعلانات کر رہی ہے جبکہ طلباء کو انصاف اور مجرموں کو کڑی سزا دینے کی ضرورت ہے ۔ پارٹی کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمین نے بھی ایک بیان میں کہا کہ فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کا وزیر اعظم کا اعلان بہت دیر سے آیا اور یہ بھی گمراہ کن ہے ، حکومت نے پیپر لیگ کے معاملے کی تحقیقات میں شفافیت نہیں برتی اور طلباء کے مطالبات کو نظر انداز کیا۔






