قابض حکام نے سرینگر میں مزید دورہائشی مکانات ضبط کرلئے

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے ہفتے کے روز سرینگر میںتقریباً 1.35 کروڑ روپے مالیت کی دو غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرلیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک بیان میں بتایاکہ ضبط کی گئی جائیدادوں میں حیدر پورہ کے علاقے نادر گنڈ، پیر باغ میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان شامل ہے جس کی مالیت تقریباً 70 لاکھ روپے ہے اوریہ عاقب فاروق کی ملکیت ہے۔پولیس نے حضرت بل کے علاقے اندرہامہ گاسو، بٹہ پورہ میں بھی ایک منزلہ رہائشی مکان ضبط کیا جس کی مالیت تقریباً 65 لاکھ روپے ہے۔ یہ مکان اذان پرویز گلٹساز کی ملکیت ہے جو اصل میں کنی محلہ رعناواری کا رہائشی ہے اور اس وقت اندرہامہ گاسو میں مقیم ہے۔پولیس نے دعوی کیا ٰکہ دونوں جائیدادیںمنشیات کی تجارت سے ہونے والی آمدنی سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگست 2019ءمیں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعدبھارتی حکام نے کشمیریوں کو ان کی زمینوں اورجائیداداوں سے محروم کرنے کا سلسلہ تیز کردیا تاکہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جاسکے۔







