بھارت

آر ایس ایس نے دیمک بن کر تعلیمی نظام کو کھوکھلا کر دیا ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی:بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریںلوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اورکانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر طلبا ءاور نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہمارے طلباءکی جیت ہے جو بھارت کا مستقبل ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تعلیمی نظام کی کبھی دنیا میں تعریف ہوتی تھی، لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے اس پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور آر ایس ایس نے دیمک بن کر تعلیمی نظام کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہدھرمیندر پردھان بدعنوانی، نااہلیت اور تعلیمی نظام کی تباہی کے علامت تھے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے حکومت کو سخت قدم اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہطلباءکے مزید 2 مطالبات ہیں، جنہیں ہمیں بھولنا نہیں ہے۔ پہلا طلبا ء پر ظلم و بربریت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور دوسرا، نریندر مودی تمام طلباءسے معافی مانگیں۔ راہل گاندھی نے اس جنگ میں ہمت و حوصلے کے ساتھ کھڑے ہونے پر تمام طلباءکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہکانگریس پارٹی نے اس احتجاج کی دل و جان سے حمایت کی۔ انہوں نے کہاکہیہ ماضی (نریندر مودی اور آر ایس ایس) اور بھارت کے مستقبل کے درمیان جنگ ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ بھارت کا مستقبل ماضی کو شکست دے گا۔راہل گاندھی نے طلباءپر پولیس کی بربریت کے لیے وزیر داخلہ امیت شاہ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہاکہ امیت شاہ نے ہمارے طلبا ءپر فائرنگ ، مہلک ہتھیاروں اور پیلیٹ گنوں کے استعمال کی اجازت دی۔ ہم بھارت کے مستقبل پر گولیاں چلائے جانے کو قبول نہیں کرتے۔ یہ پارلیمنٹ میں ایک بڑا مسئلہ بننے والا ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ ضروری دے دیا ہے، لیکن کانگریس کی”طلباءکی گونج“ مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارتیطلباءکی جانب سے ایک انتباہ ہے اور اپوزیشن کی جانب سے بھی ایک انتباہ ہے کہ آپ بھارت کو اسی طرح نہیں چلا سکتے جس طرح اب تک چلاتے رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہاکہ یہ ملک آپ کا نہیں ہے، یہ بھارت کے عوام کا ہے۔ یہ بھارت کے آئین کا ہے۔ یہ ادارے بھی آپ کے نہیں ہیں۔ اگر آپ اسی راستے پر چلتے رہے تو آج جو کچھ ہوا ہے، وہ اس سے 10 گنا بڑے پیمانے پر سامنے آئے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button