بھارت

مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ، بنگالی گلوکار نے پدم بھوشن ایوارڈز لینے سے انکار کر دیا

نئی دہلی 26 جنوری (کے ایم ایس) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسٹ) کے رہنما اور مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھادیب بھٹاچارجی نے بھی بنگالی گلوکارہ سندھیا مکھرجی کی طرح پدم بھوشن ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
بھٹاچارجی نے ایک بیان میں کا کہ وہ اس ایوارڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے،کسی نے مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔ انہوںننے کہا اگر انہوں نے مجھے پدم بھوشن پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو میں اسے قبول کرنے سے انکار کرتا ہوں۔بھٹاچارجی نریندر مودی حکومت کے سخت ناقد رہے ہیں۔77 سالہ کمیونسٹ رہنما 2000-2011 تک مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ سی پی آئی( ایم ) نے ٹویٹر اور میڈیا پر ان کے انکار کی حمایت کی ہے۔ سی پی آئی ایم کی اس طرح کے ایوارڈز کو مسترد کرنے کی مستقل پالیسی رہی ہے۔قبل ازیں جیوتی باسو نے بھی 2008 میں بھارت رتن لینے سے انکار کر دیا تھا۔ سی پی آئی ( ایم )کے رہنما بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے کہا کہ لوگوں کو فرقہ وارانہ خطوط میں تقسیم کرنے والی بی جے پی حکومت سے ایوارڈ قبول کرنا سوال سے باہر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button