گاندربل: سڑک حادثے میں 39 ہندو امرناتھ یاتری زخمی

سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 39 ہندو امرناتھ یاتری زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یاتری اس وقت زخمی ہوئے جے ان کی بس تیز رفتاری کے باعث ضلع کے علاقے کنگن علاقے میں سڑک سے پھسل کر ایک مکان پر جا گری۔
اگر ک حادثے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا، لیکن اس نے بس کو دریائے سندھ میں گرنے سے بچا لیا۔ قابض حکام نے میڈیا کوبتایا ہے کہ حادثے کے وقت مکان کے اندر کوئی موجودنہیں تھا۔
یہ حادثہ ایک روز بعد پیش آیا جب شوپیان میں سی آر پی ایف کا بنکر گاڑی زینہ پورہ میں الٹنے سے آٹھ بھارتی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ پے در پے پیش آنے والے ان حادثات نے ایک بار پھر مقبوضہ جموں و کشمیر میں سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹریفک کے ناقص نظام کو اجاگر کیا ہے، جہاں ناقص انفرا اسٹرکچر، حفاظتی اقدامات کی کمی اور شستہ حال گاڑیاں روزانہ حادثات کا باعث بنتی ہیں۔






