مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : ”جے کے ایچ اے“ کے ارکان کو احتجاج سے روک دیا گیا

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن (جے کے ایچ اے) کے ارکان کو سری نگر میں پرامن احتجاج کرنے سے روک دیا۔ تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے دیرینہ مطالبات فوری طور پر پورے نہ کیے گئے تو وہ 16 اگست سے بھوک ہڑتال شروع کر دے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تنظیم کے ارکان بعد آزاںسری نگر کے پریس انکلیو میں جمع ہوئے لیکن انہیں یہاں بھی دھرنا دینے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ مظاہرین نے کہا اگر15اگست تک انکے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ سولہ اگست سے بھوک ہڑتال شروع کر دیں گے۔
”جے کے ایچ اے“ کے صدر عبدالرشید نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے قبل ازیں فروری میں جموں میں 18 روزہ دھرنا دیا تھا، جو سینئر حکام کی جانب سے ان کے مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد ختم کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن معذور افراد کے حقوق کے قانون کے نفاذ، معذوری کی پنشن میں اضافہ، تعلیم یافتہ معذور افرادکے لیے خصوصی بھرتی مہم، سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن اور دیگر فلاحی اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہے۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button