مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی: عمر عبداللہ

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اور نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ سیلاب سے متاثرہ ضلع راجوری میں امداداور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکر رہے تھے۔اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 20جولائی کومقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے ریاستی حیثیت اور آئینی حقوق کی بحالی کیلئے جنتر منتر نئی دہلی پر ایک احتجاج کی قیادت کی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button