مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنماؤں اور تنظیموں کی کشمیری عوام سے 15 اگست کویومِ سیاہ منانے کی اپیل

سرینگر :حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل(15 اگست) کو بھارت کا یوم آزادی یومِ سیاہ کے طور پر منائیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، سری نگر میں جاری اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں حریت رہنماؤں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے یوم آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر مناکر عالمی برادری کو واضح پیغام دیں کہ وہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے۔بیانات میں بھارت کو غاصب قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جس ملک نے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا اور ان کے مادروطن پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے ان کی آزادی چھین لی، اسے جموں وکشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کاکوئی حق حاصل نہیں۔حریت رہنماؤں کا مزیدکہنا تھا کہ بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف جموں وکشمیر پر قبضہ کیا ہے اوراس لئے اسے مقبوضہ کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح مقبوضہ علاقے کے عوام کل بھارت کے یوم آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے۔انہوں نے واضح طور پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یوم آزادی منانا نامناسب اور ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء، اساتذہ اور ملازمین کو سرکاری تقریبات میں لانے کے لیے طاقت کا استعمال ایک مذاق ہے اور اس سے دنیا کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔حریت رہنماؤں نے بھارت پرزوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے، تاکہ خطے میں امن اور استحکام قائم ہوسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button