بھارت

اترپردیش :بجرنگ دل کے سربراہ کی طرف سے مسلمانوں کے سماجی اورمعاشی بائیکاٹ کی کال

پیلی بھٹ:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے سربراہ وویک مشرا کی طرف سے مسلمانوں کے سماجی اور معاشی بائیکاٹ کی کال کی بڑے پیمانے پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے پیلی بھیت ضلع کے علاقے پورن پور میںوویک مشرا کے اپنے حامیوں کے ایک گروپ کی حلف برداری کی تقریب وائرل ویڈ میں وویک مشرا مسلمانوں کے سماجی اور معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے دکھایاگیاہے۔مشرا نے اپنے حامیوں کو یہ کہتے ہوئے حلف لینے کی ہدایت کی کہ "وہ کسی مسلمان دکاندار سے سامان نہیں خریدیں گے”۔انہوں نے اپنے حامیوں کو مسلمانوں سے دوستی نہ رکھنے کی بھی تلقین کی اورکہاکہ مسلم نوجوانوں پر "لو جہاد” پھیلانے کا الزام لگانا چاہیے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیاہے ۔ بہت سے لوگوں نے علاقے میں بڑھتی ہوئی دشمنی اور تقسیم کے ماحول پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوتوا لیڈر کے بیان کی مذمت کی ہے۔علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے مقامی لوگ بھی پریشان ہیں۔ ایک رہائشی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایاکہ ہمیں نفرت کی بجائے امن اور اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس طرح کے نفرت انگیز بیانات سے صرف تقسیم ہی پیدا ہو تی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button