بھارت

لال قلعہ دھماکہ : دہلی کی عدالت نے این آئی اے کی چارج شیٹ کا نوٹس لیا

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے ہفتے کے روز لال قلعہ دھماکے کے مقدمے میں بھارتی تحقیقاتی ادارے ”این آئی اے“ کی جانب سے 13 ملزمان کے خلاف دائر کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لے لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ خصوصی جج پرشانت شرما نے 7,500 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی کے لیے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔گزشتہ سال 10 نومبر کونئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب ایک گاڑی میں نصب بم کے دھماکے میں 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے تھے۔این آئی اے نے رواں سال 14 مئی کو اس مقدمے میں 10 ملزمان کے خلاف اپنی پہلی چارج شیٹ دائر کی تھی جن میں مبینہ مرکزی ملزم ڈاکٹر عمر النبی بھی شامل تھا جو دھماکے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ بعد ازاں این آئی اے نے مزید تین افراد کے خلاف ضمنی چارج شیٹ دائر کی، جن میں ایک مفرور ماہرامراض ِ اطفال بھی شامل ہے جس کے بعد اس مقدمے میں چارج شیٹ کیے گئے ملزمان کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی۔مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے افراد کی اکثریت مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ ماہر امورکشمیر کا کہنا ہے تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کے لیے کشمیریوں کو جان بوجھ کراس مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button