کشمیری تارکین وطن

عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے اپنا دوہرا معیار ترک کرے، مزمل ٹھاکر

لندن: برطانیہ میں مقیم کشمیری سیاسی کارکن اورورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے صدر ڈاکٹر مزمل ایوب ٹھاکر نے کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری کے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ کشمیری حقِ خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں اور جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے کو سراسر ایک نوآبادیاتی ہتھکنڈہ قرارار دیتے ہیں۔کشمیری بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں ،بھارت نے مقبوضہ علاقے میں اظہاررائے کی آزادی کا حق بھی سلب کر رکھا ہے اور وہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔
مزمل ایوب ٹھاکر نے کہا کہ اس وقت اسرائیل نے جس سے فلسطین اور لبنان وغیر میں جو خونی کھیل شروع کر رکھا ، یہی کچھ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اسرائیل نوآبادیاتی اقدامات کا باقی دنیا کا پوری طرح سے علم ہو جاتا ہے اور عالمی برادری اس پر اپنا ردعمل بھی دیتی ہے تاہم مقبوضہ جموںوکشمیر کے حوالے سے اس معاملے میں جمود پایا جاتا ہے جو افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے اندر ایک قیامت برپا کررکھی ہے اور وہ کشمیریوںکو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانے کی منصوبہ بند سازش پر عمل پیرا ہے ، اس پر عالمی سطح پر جس طریقے سے ردعمل آنا چاہیے وہ نہیں آرہا ۔
مزمل ایوب نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں کو عالمی میڈیا اور حکومتوں کی مسلسل توجہ حاصل ہوتی ہے، جبکہ کشمیر میں بھارتی پالیسیوں اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسی سطح کا عالمی ردِعمل دکھائی نہیں دیتا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں بھی اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کیلئے ایک مثالی جدوجہد کر ہے ہیں عالمی برادری کو چاہے کہ وہ انکی دادرسی کرے اور یہ حق دلانے کیلئے موثر کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button