مقبوضہ جموں و کشمیر

تحریک حریت کے اجلاس میں قائد انقلاب سید علی گیلانی کو خراج عقیدت

سرینگر:)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قائد انقلاب سیّد علی گیلانی کی شہادت کی پانچویںبرسی پر سرینگر میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے ذمہ داران کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں عظیم رہنماکو شاندار خراج عقید ت پیش کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت جموں وکشمیر کے ترجمان احمد یاسین نے ایک بیان میں کہاکہ اجلاس میںمقبوضہ علاقے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیّد علی گیلانی کے اسلام ، اتحاد اور آزادی کے نظریے کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بنیادی اساس قرار دیا گیا۔ اجلاس میں بھارتی ظلم و جبر کے سامنے سیّد علی گیلانی کی طرح چٹان بن کر کھڑا رہنےکے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ بیان کے مطابق اجلاس میںقوم کے عزم صمیم کی سراہنا کی گئی اور یقین ظاہرکیاگیا کہ اندھیرا کتنا ہی گہرا ہوآزادی کا سورج ضرور طلوع ہو کر رہے گا۔اجلاس میں تحریک حریت کی سفارتی سرگرمیوں خاص کر غلام محمد صفی کی انتھک دوڑ دوپ کو قابل ستائش قرار دیا گیااور امیدظاہرکی گئی کہ ان کاوشوں کو اللہ تعالیٰ ثمر آور کرے گا۔ترجمان کے مطابق بھارتی انتظامیہ پر واضح کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی سازشیں نہ پہلے کبھی کامیاب ہوئیںنہ آئندہ اس کی توقع رکھنی چاہیے۔بھارتی حکمرانوں پر واضح کیا گیا کہ مغل دور حکومت سے لے کر تا دم ایںکشمیریوں نے کبھی کسی غاصب کو تسلیم نہیں کیا۔ اجلاس میںاسلامی ممالک کے عسکری اور سیاسی اتحا د کی جانب بڑھتے قدموں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا گیا کہ اتحاد مظلوم کشمیریوں کے لئے سودمند ثابت ہوگا۔اجلاس کا اختتام قائد انقلاب کیلئے بلندی درجات کے دعا کے ساتھ ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button