مقبوضہ جموں و کشمیر

ایل جی انتظامیہ نے بی جے پی کو احتجاجی مارچ کی اجازت دی ، نیشنل کانفرنس کے خلاف طاقت کا استعمال کیا ، عمر عبداللہ

 

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ احتجاج کے حوالے سے مختلف معیارات اپنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا بی جے پی کارکنوں کو مظاہروں کیلئے سہولت فراہم کی جاتی ہے جبکہ نیشنل کانفرنس کے مظاہرین کو پولیس طاقت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار سرینگر میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو احتجاج کرنے کی اجازت دی گئی، لیکن این سی کو نہیں۔ ایک فریق کو سہولت فراہم کی گئی، دوسرے کو بے دردی سے دبایا گیا۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ پولیس کارروائی کے دوران ان کی پارٹی کے کئی ارکان کو گھسیٹ کر زخمی کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button