سرینگر:ہائیکورٹ نے ضلع بارہمولہ کے رہائشی شخص کی کالے قانون کے نظر بندی کالعدم قرار دیدی
سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائیکوٹ نے ضلع بارہمولہ کے رہائشی ایک شخص کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے حکام کو انکی رہائی کے احکامات دیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس موکشہ کھجوریہ کاظمی پر مشتمل ہائیکورٹ کی یک رکنی بنچ نے ضلع کے علاقے کرالپورہ کے رہائشی 49 سالہ طارق احمد پر لاگو کالا قانون پی ایس اے کالعدم قرار دیا ۔ ہائیکورٹ نے طارق احمد کی ہمشیرہ کی طرف سے دائر درخواست پر یہ فیصلہ تین ستمبر کو سنایا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ طارق احمد کی نظر بندی کے احکامات کی کوئی ٹھوس وجوہات سامنے نہیں لائی گئی تھیںاورمقدمہ کمزور بنیادوں پر قائم کیا گیا تھا ۔
عدالت نے نظر بندی کے حکم کو منسوخ کر تے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ اگر طارق کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔






