مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کیساتھ بات چیت کا اگر کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلاتو زبردست احتجاجی تحریک چلائیں گے، ایل اے بی

 

لیہہ:بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر کے خطے لداخ میں لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی)نے دھمکی دی ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ 9ستمبر کی مجوزہ بات چیت میں اگر کوئی مثبت اور نتیجہ خیزبات سامنے نہیں آئی تو لداخ میں ایک زور دار احتجاج تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
کشمیر میڈیاسرس کے مطابق ”ایل اے بی” کے چیئرمین چیرنگ ڈورجے لاکروک نے کہا کہ ایپکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے ) بھارتی وزارت داخلہ کیساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ یہ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھے اور ان کا کوئی نتیجہ برآمد ہو ۔تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو ان کے پاس اپنی تحریک کو انتہائی طاقت کے ساتھ تیز کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچے گا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی حکومت مثبت طرز عمل اپنائے اور لداخ خطے کے لوگو ں کے مطالبات پورے کرے۔
دریں اثنا لداخ خطے کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانچنگ نے بھی ایک بیان میں کہا کہ اگر بات چیت ناکام ہو جاتی ہے تو وہ نئی دلی تک احتجاجی مارچ کریں گے۔
انہوںنے مزید کہا کہ ہم گزشتہ برس24 ستمبر کے مظاہرے کے دوران مارے گئے چار افراد کے اہلخانہ کیلئے معقول معاوضے اور تمام مقدمات واپس لینے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button