مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر کی شناخت مٹانے کے لیے نوآبادیاتی ایجنڈے پر عمل پیراہے: حریت کانفرنس

 

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت منظم طریقے سے علاقے میں نوآبادیاتی نظام کی بنیاد رکھ رہا ہے جس سے مقامی آبادی، ثقافت اور سیاسی شناخت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرپر بھارت کا نوآبادیاتی قبضہ 27 اکتوبر 1947ءکو سرینگر میں بھارتی فوجیوں کی غیر قانونی آمد کے ساتھ شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکو نوآبادیاتی طرز پر تبدیل کرنا طویل عرصے سے آر ایس ایس اور بی جے پی گٹھ جوڑ کے ایجنڈے میں شامل رہا ہے۔ حریت ترجمان کے مطابق مودی حکومت اسرائیل کی جانب سے فلسطینی سرزمین پر قبضے کے طرز پر مقبوضہ جمو ں وکشمیرمیں نوآبادیاتی بستیاں قائم کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ دفعہ370 کی منسوخی سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیر مقامی افراد کی آبادکاری کی قانونی رکاوٹیں دور ہوگئیں جبکہ غیر مقامی افراد کو رہائشی حقوق دینا علاقے میںآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کی جانب سے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوشش اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آبادیاتی تبدیلیاں علاقے کی مقامی آبادی، ثقافت اور شناخت کے لیے سنگین خطرہ ہیں جبکہ بھارت کے نوآبادیاتی عزائم کشمیریوں کی ثقافتی اور سیاسی شناخت کے لیے خطرناک ہیں۔ حریت ترجمان نے کہا کہ بہادر اور پرعزم کشمیری مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button