مقبوضہ کشمیر : سکمز میڈیکل کالج بمنہ کے انٹرنز کی بھوک ہڑتال
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سکمز میڈیکل کالج بمنہ کے میڈیکل انٹرنز نے ماہانہ وظیفے میں اضافے کے مطالبے کے حق میں جاری احتجاج کے دوران بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایم بی بی ایس 2021بیچ سے تعلق رکھنے والے انٹرنز نے قابض حکام کے ساتھ متعدد مذاکرات اور یقین دہانیوں کے باوجود وظیفے میں اضافے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری نہ ہونے پر احتجاج میں مزید شدت لاتی ہوئے بھوک ہڑتال شروع کی ہے ۔انٹرنز کا کہنا ہے کہ قابض حکام کے ساتھ مذاکرات کے کئی ادوار میں یقین دہانیوں کے باوجود تحریری طور پر کوئی حتمی پیش رفت نہ ہونے کے باعث انہوں نے بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انٹرنز نے واضح کیا کہ جب تک ان کے مطالبے کے حوالے سے باقاعدہ تحریری حکم نامہ جاری نہیں کیا جاتا، احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹرنز کی جانب سے ماہانہ انٹرن شپ وظیفہ 30ہزار روپے کرنے کے مطالبے پر جاری ہڑتال کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔






