مقبوضہ جموں و کشمیر

لداخ: ”ایل اے بی، کے ڈی اے“ کا مطالبات کے حل میں بھارت کی ناکامی پر سخت ردعمل

 

نئی دہلی : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ کے حقوق کیلئے کام کرنے والے گروپوں نے سیاسی مطالبات کو پورا کرنے میں بھارت کی ناکامی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لیہہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے نمائندوں نے کہا کہ وہ ایک اچھی امید کے ساتھ دہلی آئے تھے لیکن وزارت داخلہ نے مثبت ردعمل نہیں دکھایا جو افسوسناک ہے ۔لداخ خطے کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانچنگ نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو بہت سی توقعات تھیں کیونکہ گزشتہ اجلاس کو بھی چار ماہ گزر چکے ہیں لیکن بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے کوئی معقول بات سامنے نہیں آئی ہے۔
” کے ڈی اے“ کے نمائندے سجاد کرگیلی نے کہا کہ” ایل اے بی اور کے ڈی اے “کو امید تھی کہ مذاکرات ایک ایسے معاملے پر آگے بڑھیں گے جس پر سب کا اتفاق رائے ہو الیکن ایسا نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات میں ایک منتخب قانون ساز اسمبلی کا قیام، زمین، ملازمتوں، ثقافت اور شناخت کے لیے آئینی تحفظات اور 24 ستمبر 2025 کے لیہہ تشدد کے سلسلے میں درج تمام مقدمات کی فوری بحالی شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button