بھارت

برکس اجلاس کے دوران”شائننگ انڈیا“ کی حقیقت بے نقاب

نئی دہلی:بھارت میں برکس سمٹ کے آغاز کے ساتھ ہی مودی حکومت کی معاشی ناکامی پرکھل کر تنقید کی جانے لگی ہے جس نے ملک کی بدحالی اورغربت کو چھپانے کے لئے نئی دلی کی سڑکوں کے کنارے ٹینٹ لگا دیے۔
تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ مودی حکومت نے برکس سمٹ کے موقع پرنئی دلی کی سڑکوں کے کنارے ٹینٹ لگا کرشہرکی غربت چھپانے کی ناکام کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ کچی آبادیوں کے ارد گرد ٹینٹ لگائے جانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ روزگار متاثرہونے پر شہری انتظامیہ پرپھٹ پڑے۔نئی دہلی کی کچی بستیوں کے رہائشیوں کا کہناہے کہ مودی حکومت پردے لگاکر غربت کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے لیکن حقیقت چھپائی نہیں جاسکتی۔بھارتی تجزیہ کار اجے شکلا نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اب تک منعقدہ برکس اجلاسوں سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔اجے شکلا نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ بھارت کی جی ڈی پی زیرو ہے،بیروزگاراتنی ہے کہ لوگ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ بھارت کی حالت یہ ہے کہ پانچ پانچ، آٹھ آٹھ ہزارروپے کی نوکری کیلئے بھی قطاریں لگ رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button