بھارت

بھارتی پائلٹ دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مردہ پایا گیا

نئی دہلی: ایک بھارتی پائلٹ کو دہلی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مردہ پایا گیا جس کی شناخت سنی اسلڈیکر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فلائٹ کیپٹن سنی اسلڈیکر ہوٹل کے کمرے میں بے ہوش پایا گیا جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مذکورہ پائلٹ نے 10 ستمبر کو ہوٹل میں چیک اِن کیا تھا۔ اگلے روز اس کے بھائی نے ہوٹل منیجر سے رابطہ کرکے بتایا کہ سنی فون کالز کا جواب نہیں دے رہا جس کے بعد منیجر نے کمرے میں جا کر دیکھا تو دروازہ اندر سے بند تھا۔ ماسٹر کی کے ذریعے دروازہ کھولا گیاتو پائلٹ بے ہوش پڑا تھا۔سنی کا پوسٹ مارٹم نئی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں کیا گیا، موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ اور طبی ماہرین کی رائے موصول ہونے کے بعد معلوم ہوسکے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button