مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوج نے5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سرینگر30 جنوری (کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ اور بڈگام کے علاقوں میں مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔
بھارتی فوج نے چار نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے نائیر میں جبکہ ایک کو ضلع بڈگام کے علاقے چرارشریف میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کردیا ہے۔بھارتی قابض افواج نے ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اور موبائل فو ن انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقوں میں تلاشی کارروائیاں جاری تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button