مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈیلی وہجرملازمین کا 22 ستمبر کو جموں اور سرینگر میں احتجاج کا اعلان

جموں:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے ڈیلی ویجر ملازمین نے ریگولرائزیشن اور واجبات کی ادائیگی کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے 22 ستمبر کو بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنےکا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، آج جموں کے بی سی روڈ پر پی ایچ ای کمپلیکس میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایچ ای ایمپلائیز یونائیٹڈ فرنٹ کے سینئر ارکان راجندر سنگھ تاج، روی ہانس، ہوشیار سنگھ، نودیپ سنگھ اور موہن لال نےاپنے مطالبات پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے اختیار کیے جانے والے تاخیری حربوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے انتخابات کے دوران انہیں ریگولر کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔
پی ایچ ای کے ڈیلی ویجر ملازمین نے حال ہی میں ایم ایل ایز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے 22 ستمبر کو سرینگر میں اسمبلی اجلاس کے موقع پر بڑے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کے انعقاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جموں میں بھی بڑا احتجاج کیا جائے گا اور پی ایچ ای کے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاجی پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button