بھارت

کیرالہ:مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنے پر 30خواتین کے خلاف مقدمہ درج

نئی دلی:
بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع کننور میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر پولیس نے گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی جنرل سیکریٹری عفرا شہاب سمیت 30 خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرلز اسلامک آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع کے علاقے مڈئی پیرامیں مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں اورغاصب اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور انہوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2023سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 64ہزار300زائدفلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔ شہدا میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔فلسطینی اسرائیل کی مہینوں سے جاری ناکہ بندی کی وجہ سے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button