World

جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، پاکستانی مندوب

جنیوا :اقوام متحد ہ میں پاکستان نے ایک بار پھر دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عدیل ممتاز کھوکھر نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے متعلق بھارت کے دعوے مسئلے کی متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر ایک متنازع خطہ ہے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعددقراردادیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں متعدد یکطرفہ اقدامات کیے گئے، جن میں قوانین میں تبدیلیاں اور حلقہ بندیوں سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔
عدیل ممتاز کھوکھر نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے متعلق اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ پاکستان اس موقف کو عالمی فورمز پر مسلسل پیش کرتا رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کیے گئے ہیں اور کہا کہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب یامسلم اکثریتی شناخت میں تبدیلیوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی ہندوتوا حکومت مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو مسمار کررہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button