شیخ عبدالمتین کے بھائی شیخ عبدالرئوف سرینگر میں وفات پا گئے
حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے رہنمائوں کا اظہار تعزیت
اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر کے رہنما اور سابق جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین کے بڑے بھائی شیخ عبدالرئوف آج سرینگر میں انتقال کر گئے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شیخ عبدالرئوف شہر کے علاقے بٹہ مالو میں مختصر عدالت کے بعد وفات پاگئے۔ مرحوم تحریک آزادی کے ایک دیرنہ کارکن تھے اور پوری زندگی تحریک میں پیش پیش رہے ۔ مرحوم عزم وہمت کیساتھ بھارتی چیرہ دستیوں کاسامنا کرتے رہے اور اپنی آخری سانس تک حق پر مبنی تحریک کیساتھ وابستہ رہے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، سینئر رہنمائوں محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر ، حسن البنا اور دیگر نے شیخ عبدالمتین کے بھائی کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاء کی۔
شیخ عبدالمتین کل جماعتی حریت کانفرنس کے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ کے آزاد کشمیر اور پاکستان میں خصوصی نمائندے بھی ہیں۔






