مقبوضہ جموں و کشمیر

وزیر اعظم پاکستان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں کے جذبات کی بھر پور ترجمانی کی، حریت کانفرنس

 

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران تنازعہ کشمیر اور بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے خلاف جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری بین الاقوامی فورمز پر اپنے جائز مقصد کی بھر پور نمائندگی کرنے اور حقِ خود ارادیت کے لیے غیر مبہم حمایت کا اظہار کرنے پر پاکستان کے انتہائی مشکور ہیں۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے بھارتی جبر کا شکار کشمیری عوام کے جذبات کی ایک بڑے عالمی فورم پر پھربھر پور ترجمانی کی جس سے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام تنازعہ کشمیر اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ ترجمان کہا کہ بھارت جموں وکشمیر پر گزشتہ تقریبا آٹھ دہائیوں سے فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے اور وہ کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے ہر وحشیانہ ہتھکنڈہ استعمال کر رہا ہے جبکہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ایک بڑا حامی ہے اور انہیں یہ حق دلانے کیلئے ہر عالمی فورم پر اپنی آواز بلند کر رہاہے ۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت سے نہیں بلکہ تمام فریقین کی درمیان ایک بامقصد مذاکراتی عمل ہی کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں تنازعہ کشمیر کا بہترین حل موجود ہے ، بھارت کو چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ترک کر کے مذکورہ قرار دادوں پر عملدرآمد کیلئے ماحول کو سازگار بنائے۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور پوری عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف ننگی بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔KMS-02/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button