مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کے مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق عزائم پر سوال اٹھایا

سرینگر 15 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق عزائم پر سوال اٹھایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے تازہ ٹویٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے مذموم عزائم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر ی خواتین کی گرفتاری قابض انتظامیہ کی نئی پستی ہے جو دہلی میں اپنے آقاو¿ں کو خوش کرنے کے لیے عام شہریوں پر مظالم ڈھارہی ہے۔محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے اور بھارت لوگوںکے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں دیوار کے ساتھ لگا رہا ہے۔محبوبہ مفتی کایہ ردعمل سرینگر میں بھارت مخالف نعرے لگانے پر بھارتی فورسز کے ہاتھوں ماں بیٹی کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔محبوبہ مفتی ماضی میں بھی بھارتی حکومت کے عزائم پر سوال اٹھاتی رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button